سپریم کورٹ نے پانچ ریاستوں میں حال ہی میں انجام پانے والے اسمبلی
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں چھیڑ چھاڑ کے الزامات
کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر، جسٹس سنجے کشن اور جسٹس ڈی وائی
چندرچوڑ کی بنچ
نے آج یہ نوٹس ایڈووکیٹ منوہر لال شرما کی درخواست پر جاری کیا ہے۔مسٹر منوہر لال شرما نے اپنی درخواست میں دعوی کیا ہے کہ حال ہی میں اختتام
پذیر پانچ ریاستوں کے اسمبلی کے انتخابات کے دوران ای وی ایم میں چھیڑ
چھاڑ کی گئی اور ان مشینوں کی وسیع تحقیقات ہونی چاہیے۔